Live Updates

پاک سرزمین پارٹی نے تحریک انصاف کی وکٹ گرادی ،پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سید حفیظ الدین سندھ اسمبلی اورپی ٹی آئی کی رکنیت سے مستعفی ،پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا،مصطفی کمال نے پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا، ہم لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے آئے ہیں،تمام لوگوں کو 24اپریل کے جلسے میں شمولیت کی دعوت دیتاہوں۔ مصطفی کمال۔۔کراچی میں ادارے نہیں بلکہ مافیاز کام کررہے ہیں،مصطفی کمال نے کراچی کے مسائل سمجھنے میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے،عمران خان ناتجربہ کاراور عاقبت اندیش دوستوں میں گھرے ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی کے منحرف امیدوار سید حفیظ الدین کی مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 اپریل 2016 17:32

پاک سرزمین پارٹی نے تحریک انصاف کی وکٹ گرادی ،پی ٹی آئی کے رکن سندھ ..

کراچی( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22اپریل۔2016ء) :پاک سرزمین پارٹی نے تحریک انصاف کی وکٹ گرادی ہے،پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی سید حفیظ الدین نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیاہے، رکن سندھ اسمبلی سید حفیظ الدین نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کے پاک سرزمین پارٹی مرکزی رہنماء مصطفی کمال اور انیس قائم خوانی کے ہمراہ آج پریس کانفرنس میں کیا۔

مصطفی کمال نے انکی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام گھروں سے باہر نکلیں اور ہمارے ساتھ قدم بڑھائیں۔ہم لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے آئے ہیں۔تمام لوگوں کو 24اپریل کے جلسے میں شمولیت کی دعوت دیتاہوں۔انہوں نے کہاکہ حفیظ الدین کی شمولیت سے کسی کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے کل کو ہماری جماعت کے لوگ بھی دوسری پارٹی میں جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پررکن سندھ اسمبلی سید حفیظ الدین نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ کراچی میں مافیاز سرگرم ہے۔کراچی میں ادارے نہیں بلکہ مافیاز کام کررہے ہیں۔کراچی میں ٹرانسپورٹ،پانی اور بجلی کا ناقص ترین نظام ہے۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن بانجھ ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ایسی اسمبلیوں میں ہم کچھ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال نے کراچی کے مسائل سمجھنے میں پی ایچ ڈی کررکھی ہے۔

پی ٹی آئی کو اس لیے چھوڑا کہ میں سیاسی ورکرہوں۔کالج کی سطح سے سیاسی تنظیم میں کام کیا ہے۔1970ء میں ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ 70کلفٹن سے سیاست کا آغاز کیا،مسلم لیگ نواز میں بھی کام کرچکا ہوں۔عمران خان ناتجربہ کاراور عاقبت اندیش دوستوں میں گھرے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ کئی دوستوں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات