چودھری پرویزالٰہی کا چودھری عبدالغفور کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی

جمعہ 22 اپریل 2016 17:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے سابق وفاقی وزیر چودھری عبدالغفور کے انتقال پر یہاں ان کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خاندان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان کے صاحبزادے سینیٹر ظفر چودھری سے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم سے اپنے دیرینہ تعلقات کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم نہایت منجھے ہوئے سیاستدان تھے ان کے انتقال سے عوام اور ملک ایک مخلص اور سمجھدار شخصیت سے محروم ہو گئے۔ اﷲ کریم ان کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل دے۔ اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور مسلم لیگی رہنما اسد منیر بھی موجود تھے۔