سعودی سکیورٹی ایجنسی نے چھ ماہ میں 9,882غیرقانونی تارکین وطن گرفتار کئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 اپریل 2016 17:02

سعودی سکیورٹی ایجنسی نے چھ ماہ میں 9,882غیرقانونی تارکین وطن گرفتار کئے

جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اپریل 2016ء): سعودی سکیورٹی ایجنسی کے مطابق پیچھلے 6ماہ میں تقریباَ 9,882 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا گیا۔ایجنسی کے ترجمان کے مطابق سکیورٹی ایجنسی نے محکمہ لیبر کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے ان افراد کو گرفتار کیا۔ ان گرفتار افرادکا تعلق دنیا کے مختلف ملکوں سے تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کے سکیورٹی ایجنسےاں پورے ملک میں غیر قانونی تارکین وطن، اور زائید لمیعےاد ویزاہ ہونے کے باوجود قیام کرنے والوں کے خالاف سخت اقدمات کر رہیں ہیں۔

اس کا مقصد ملک میں امن کا قیام اور جرائم کی روک تھام کرنا ہے۔ وزارت داخلہ نے نومبر 2013سے تارکین وطن کو ھداےات جاری کی ہوئیں ہیں کہ وہ اپنے کاغذات ٹھیک کروا لیں ورنہ ان کو ملک بدر کر دیا جائے گا اور یہ کاروائیاں اس سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔