گورنمنٹ گرلز ہائی سکول روشن آباد صوابی کی استانی زوجہ شیر نواس خان کو آدم خور چوہے نے ناک پر کاٹ کر زخمی کردیا

جمعہ 22 اپریل 2016 16:56

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول روشن آباد صوابی کی استانی زوجہ شیر نواس خان کو آدم خور چوہے نے ناک پر کاٹ کر زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ استانی گزشتہ روز گھر میں موجود تھی کہ اس دوران کمرے کے اندر ایک آدم خور چوہے نے اچانک آکر اسے ناک پر کاٹ لیا جس سے وہ زخمی ہوگئی اور فوری طور پر صوابی ہسپتال منتقل کردی گئی ،جہاں انہیں ویکسین اور دیگر ادویات فراہم کردی گئیں۔