شہدادپور،6 ماہ قبل شادی ہونیوالی دوشیزہ نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے زہریلی دوا پی کر خودکشی کر لی

جمعہ 22 اپریل 2016 16:37

شہدادپور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء)6 ماہ قبل شادی ہونے والی دوشیزہ نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے زہریلی دوا پی کر خودکشی کر لی ، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے سانگھڑ روڈ پر میمن اسٹاپ کی رہائشی 18 ۔

(جاری ہے)

سالہ شریمتی بھوری زوجہ گوبند بھیل نے گھریلو جھگڑے کی وجہ سے زہریلی دوا پی کر خود کشی کر لی اور تڑپتے ہوئے جان دے دی ۔ اس کی نعش کو سیمس اسپتال لایا گیا جہاں نعش کا پوسٹ مارٹم کر کے ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ورثاء کے مطابق خود کشی کرنے والی شریمتی بھوری کی 6 ۔ ماہ قبل گوبند بھیل سے شادی ہوئی تھی ۔