کراچی،لائنز ایریا میں کارروائی ، سیاسی جماعت کے دو مشتبہ کارکن گرفتار

جمعہ 22 اپریل 2016 16:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں رینجرز نے کارروائی کر کے سیاسی جماعت کے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ نیو کراچی میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کا کارندہ گرفتارکرلیا ۔ صدر کے علاقے پریڈی میں پولیس مقابلے میں عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ پکڑا گیا ۔ کراچی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح حرکت میں ہیں ۔

رینجرز نے لائنز ایریا سے ایک سیاسی جماعت کے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے لیاقت آباد 7 نمبر میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ نیو کراچی میں کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرکے کالعدم جماعت کے ایک کارندے کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزم سے اورنگی ٹان میں قتل ہونے والے 7 پولیس اہلکاروں کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔ صدر کے علاقے پریڈی میں پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کا ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم وحید الرحمان نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے ہے اور وہ ڈاکٹر نثار مورائی اور بابا لاڈلہ کے ساتھ بھی کام کرتا رہا ہے ۔ ملزم وحید الرحمان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ فشری تاجروں کو اغوا کراکے لاکھوں روپے جبکہ علاقے کے تمام منشیات فروشوں اور آئل چور مافیا سے بھی بھتہ وصول کرتا تھا ۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم سمندر میں جانے والی بوٹس سے بھی بھاری بھتہ وصول کرتا رہا ہے ۔ ادھر مزار قائد کے قریب باغ جناح گرانڈ میں حساس اداروں نے کارروائی کر کے سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :