کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے ایک شخص ہلاک، درجہ حرارت 38ڈگری تک پہنچ گیا

جمعہ 22 اپریل 2016 16:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ہیٹ اسٹروک کے باعث 65سالہ شخص جاں بحق ہوگیاہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اورمزید 2 روز شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیرمیں واقع مزار کے قریب ایک 45سالہ شخص گرمی کی شدت سے جاں بحق ہوگیا ،جس کی شناخت شفقت جوکھیوولد شباب علی نام سے ہوئی ہے ۔

ریسکیوذرائع کے مطابق شرافت جوکھیو منگھو پیر میں کسی کام کے سلسلے میں آیا تھا کہ اسی دوران شدید گرمی کے باعث اس کی حالت خراب ہوگئی ، اسے فوری طور پر نزدیکی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد دینے کے دوران اس نے دم توڑ دیا ۔ شرافت جوکھیو کی موت کے بعد اس کے اہلخانہ کو اطلاع دے دی گئی جو اس کی میت کو لے کر گھر روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ایدھی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو شہر میں پڑنے والی گرمی کے باعث 45سالہ شرافت جاں بحق ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اورمزید 2 روز شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ کراچی میں 24 اپریل تک شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندر سے چلنے والی ہوائیں بند ہونے کی صورت میں ہیٹ انڈیکس اس سے بڑھ بھی سکتا ہے لہذا شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اوراگرنکلیں تو اپنے سر اور چہرے کو اچھی طرح ڈھانپ لیں اس کے علاوہ پانی اور دیگر مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیے جانے کے بعد سندھ حکومت اور کے ایم سی کے زیر انتظام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام طبی اور نیم طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ جب کہ ہیٹ ویو کے متاثرہ افراد کی طبی امداد کے لیے بنائے گئے خصوصی وارڈز کو فعال کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :