حکومت قومی اداروں میں شفافیت یقینی بنائے گی،اسحاق ڈار

جمعہ 22 اپریل 2016 12:06

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اپریل۔2016ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے گڈ گورننس کو یقینی بنایا ہے اور قومی اداروں میں شفافیت کو بھی یقینی بنائے گی۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں متعدد ترقیاتی اور فلاحی منصوبے شروع کئے ہیں اور قومی معیشت کو مزید مستحکم بنانے کے سلسلہ میں شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد وزیراعظم محمد نوازشریف نے قوم سے خطاب کیا اور اس معاملہ پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے بے جا بیانات کے باعث سابق چیف جسٹس ،جسٹس ناصر الملک سمیت سپریم کورٹ کے کئی جج صاحبان نے کمیشن کی سربراہی سے انکار کیا۔

متعلقہ عنوان :