علامہ اقبال کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بھارت میں تقریبات

جمعہ 22 اپریل 2016 12:04

ممبئی ۔ 22 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 اپریل۔2016ء) شاعر مشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کے یوم وفات پرانہیں خراج عقیدت بھارت بھر میں پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں مشاعروں اورعلامہ اقبال کے خیالات اور کارناموں پر روشنی ڈالی گئی۔ ایک تقریب انجمن اسلام اردو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ممبئی نے بھی منعقدکی۔

انجمن اسلام اردو ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ممبئی کے زیر اہتمام قومی کونسل برائے فروغِ اردو کے اشتراک سے”اقبال کا تاریخی اور تہذیبی شعور“ کے عنوان سے ایک پروگرام پیش کیا گیا۔اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر ظہیر قاضی صدر انجمن اسلام اور پروفیسر اشرف رفیع نے کی۔ عبدالستّار دہلوی نے بھی اقبال پر اپنا مقالہ پیش کیا۔ اسی موقع پر فیض احمد فیض کی انتخاب و ترتیب دی ہوئی ایک ڈاکو منٹری فلم بھی دکھائی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پروفیسر اشرف رفیع نے کہا کہ اقبال کے تصورات میں گہرائی اور گیرائی ہے اور ان کے فارسی کلام سے بھی استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔ انہوں نے زندگی کے ہر پہلو کو دیکھا ہے اور اقبال کو بار بار یاد کرنا چاہیے۔علامہ اقبال کی شخصیت کے علمی، ادبی اور شعری پہلووٴں پر روشنی ڈالتے ہوئے عبدالستّار دہلوی نے کہا کہ وہ ایک با کمال شاعر اور فلسفی تھے۔ اسی کے ساتھ انہیں عمرانی اور معاشرتی مسائل سے بھی گہری دلچسپی تھی، لیکن اس کو انہوں نے عملاً نہیں برتا۔ اقبال کو قدرت نے وسعتِ دل و دماغ سے سرفراز کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :