کراچی ،کورنگی میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنیوالے دو پولیس اہلکار گرفتار

جمعہ 22 اپریل 2016 11:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) کراچی میں عوام کے محافظ ہی عوام کے دشمن ہوگئے ، خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ خاتون کے ہاتھوں درگت بننے والے پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خاتون سے زیادتی کی۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں نے قیوم آباد کے قریب رکشے کو روکا اور پھر اسلحے کے زور پر ہوس کا نشانہ بنایا جبکہ گرفتار پولیس اہلکار نے کہا کہ موبائل وین کے ٹائر میں پنکچر لگوا رہے تھے ، الزامات غلط ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر خاتون سے زیادتی میں ملوث پولیس اہلکار وں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :