شہر قائد میں گرمی کی شدت میں‌اضافہ، درجہ حرارت 40 ڈگری ہونے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 22 اپریل 2016 11:26

شہر قائد میں گرمی کی شدت میں‌اضافہ، درجہ حرارت 40 ڈگری ہونے کا امکان

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اپریل 2016ء) : شہر قائد میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج سے درضہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کی پیش گوئی کی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں سمندری ہوا اپنا رخ تبدیل کر لے گی جس کی وجہ سے درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا ۔دوسری جانب گرمی سے بچاؤ کے لئے کمشنر آفس نے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم تشکیل دے دیا ہے جبکہ شہر میں ہیٹ سٹروک سینٹر بنانے کی تیاریاں بھی کرلی گئی ہیں ۔ گرمی کے دوران شہریوں کو دھوپ سے بچنے اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :