زمین پر پھینکے ہوئے بسکٹ کے گرد لوگوں نے درگاہ بنا دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 اپریل 2016 00:52

زمین پر پھینکے ہوئے بسکٹ کے گرد لوگوں نے درگاہ  بنا دی

ہوگ اوسبورن نے انگلش ٹاؤن لیمنگٹن سپا میں گلی میں چلتے ہوئے ایک ”دلخراش“ منظر دیکھا۔ اس نے دیکھا کہ زمین پر بسکٹوں کا ایک کھلا ہوا پیکٹ پڑا ہے۔ یونیورسٹی آف واروک کے طالب علم اوسبورن نے دی انڈیپنڈنٹ کو بتایا کہ مجھے یہ”خوفناک منظر“ دیکھ کر دل میں ہمدردی محسوس ہوئی۔
اگلے دن اوسبورن نے بتایا کہ اس نے جو منظر دیکھا ہے ، اسے دیکھ کر کسی کے بھی قدم رک جائیں۔

اس نے بسکٹوں کے اردگرد پھولوں کو پڑے دیکھا۔

(جاری ہے)

اوسبورن کے ساتھی نے بتایا کہ بسکٹوں کے گرد پھول اور موم بتیاں پڑی تھیں اور ایک درگاہ بننے کے مراحل پورے ہورہے تھے۔
اوسبورن نے وقتاً فوقتاً اس درگاہ کی تصاویر لے کر ٹوئٹر پر پوسٹ کرنا شروع کر دیں۔اس درگاہ کی خبر جلد ہی ہر جگہ پھیل گئی۔پھر وہ عورت بھی سامنے آ گئی ، جس کے یہ بسکٹ تھے۔ اس عورت نے ٹوئٹ میں بتایا کہ یہ اس کے بسکٹ تھے۔اس کے بعد ایک ٹوئٹ میں بہت سارے لوگوں کو اس درگاہ میں دل پر ہاتھ رکھے دعا مانگتے بھی دکھایا گیا ہے۔
اوسبورن نے بتایا کہ اب یہ درگاہ ختم کر دی گئی ہے۔