کرس گیل نے اپنی نومولود بیٹی کا نام "بلش" رکھ دیا، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 اپریل 2016 00:24

کرس گیل نے اپنی نومولود بیٹی کا نام "بلش" رکھ دیا، سوشل میڈیا پر دھوم ..
جمائکا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21اپریل 2016ء ) کرس گیل نے اپنی نومولود بیٹی کا نام "بلش" رکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے دبنگ بلے باز کرس گیل کے ہاں گزشتہ دنوں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ بیٹی کی پیدائش کے باعث کرس گیل کو آئی پی ایل کے میچز چھوڑ کر ملک واپس روانہ ہونا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

بیٹی کی پیدائش کے بعد سے کرس گیل کے چاہنے والوں کی جانب سے اس کا نام رکھے جانے کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا تھا۔

اب کرس گیل نے اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ کرس گیل نے اپنی بیٹی کا نام "بلش" رکھا ہے۔ کرس گیل کے اس اقدام کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ یاد رہے رواں برس کرس گیل نے آسٹریلین ٹی ٹوئنٹی لیگ کے دوران ایک خاتون صحافی کو "بلش مت کرو" کا جملہ کسا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :