دوسروں والا بچہ کامیاب آپریشن کے بعد زندہ بچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 اپریل 2016 00:04

دوسروں والا بچہ کامیاب آپریشن کے بعد زندہ بچ گیا

بھارت میں ایک ایسا بچہ پیدا ہوا ہے ، جس کے سر کے ایک تھیلی تھی، جو دیکھنےمیں اس کا دوسرا سر لگتی تھی۔ ڈاکٹروں نے 6گھنٹے کے آپریشن کے بعد بچے کا دوسرا سر نظر آنے والی تھیلی ہٹا دی۔
یامانور نرانل جب پیدا ہوا تو کرناٹک سے تعلق رکھنے والے اس کے والدین 35 سالہ کریاپا نرانل اور 28سالہ شری دیوی نرانل کو اس کے بچنے کی بالکل امیدنہیں تھی۔ کریاپا نے مقامی ہسپتال سے یامانور کا آپریشن کرنے کے لیے کئی بار کہا مگر انہوں نے جواب دےدیا۔

، جس کے بعد صحت کے لیے لگائے گئے کمیپ میں کام کرنے والے ایک شخص نے انہیں بنگلور جانے کا کہا جہاں نسبتاً اچھے ہسپتال ہیں۔
یامانور کو جب بنگلور کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تو اس کی تھیلی 17 سے 20سیٹی میٹر کی ہوچکی تھی، اتنا ہی بڑا یامانور کا سر تھا۔

(جاری ہے)


38سالہ ڈاکٹر ہری پراکاش چکراورتھی نے ، جو ہسپتال میں نیورو سرجن ہے، بتایا کہ یہ بیماری اس وقت ہوتی ہے جب دوران حمل عورت میں فولک ایسڈ کی کمی ہوجائے ۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ اس بیماری کو occipital encephalocele کہا جاتا ہے، یہ بیماری تب ہوتی ہے جب کھوپڑی کی دو ہڈیوں کے بیچ فاصلہ ہو ، جیسے جیسے کھوپڑی بڑھتی ہے ، خالی جگہ مائع مادے سے بھر جاتی ہے۔
آپریشن کے بعد یامانور کو ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا ہے، جہاں وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔