کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی، ڈینیل پرل قتل کیس میں ملوث سعود میمن کا ساتھی گرفتار

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 اپریل 2016 23:35

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی، ڈینیل پرل قتل کیس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل۔2016ء) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائی کے دوران ڈینیل پرل قتل کیس میں ملوث سعود میمن کا ساتھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گولیمار میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاعات کے موصول ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے ڈینیل پرل قتل کیس میں ملوث سعود میمن کا ساتھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت عبدالرحمان عرف سندھی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کا تعلق القاعدہ سے ہے جو افغانستان میں اسامہ بن لادن اور ملا عمر سے ملاقات کرتا رہا ہے۔ گرفتار ملزم کا بینک اکاؤنٹ اقوام متحدہ نے 2014 میں بند کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :