دنیا کا عمر رسیدہ ترین کتا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 21 اپریل 2016 23:14

دنیا کا عمر رسیدہ ترین کتا

وولتھروپ، آسٹریلیا۔ بھیڑوں کی رکھوالی کرنے والی دنیا کی عمر رسیدہ ترین کتیا 30سال کی عمر میں مرگئی ۔
برائن میکلارین نے مقامی ویکلی ٹائمز نیوز پیپر کو بتایا کہ میگی کی عمر 30سال تھی۔ وہ پچھلے ہفتے تک اپنے کام کو بڑی خوبی سے کر رہی تھی۔

(جاری ہے)

میگی باڑے سے آفس تک چہل قدمی کرتی تھی اور بلیوں کے پیچھے بھاگتی تھی۔
امریکن کینل کلب کےمطابق میگی دنیا کی عمررسیدہ ترین کتیا تھی، جس کی عمر اگر انسانی سالوں میں لگائی جائے تو یہ 164 سال بنتی ہے۔ کچھ لوگوں کے نزدیک یہ 200 انسانی سالوں کے برابر ہے، تاہم یہ کیلکولیشن کے مختلف طریقہ کار کی وجہ سے ہے۔