بوتل میں بند سب سے قدیم ترین پیغام

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 21 اپریل 2016 22:55

بوتل میں بند سب سے قدیم ترین پیغام

ماریانی ونکلر پچھلے اپریل میں جرمن جزیرے امروم میں چھٹیاں گزار رہی تھی کہ اسے ساحل کے پاس بوتل میں بند ایک پیغام ملا۔
ریٹاٹرڈ پوسٹ آفس ورکر کا کہنا ہے کہ بوتل میں بند پیغام کا ملنا کسی لیے بھی خوشی کا باعث بنتا ہے، دل میں یہی خیال ہوتا ہے کہ اس میں کیا لکھا ہوگا، یہ کہاں سے آیا ہوگا اور کب لکھا گیا ہوگا۔
جو بوتل ونکلر کو ملی ہے وہ 108سال پہلے سمندر میں ڈالی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس ہفتے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ونکلر کی دریافت کو بوتل میں ملنے والا قدیم ترین پیغام قرار دیا ہے ۔
اخبارگارڈین کے مطابق اس بوتل کو سمندری ماہر حیاتیات جارج پارکر بڈر نے 30 نومبر 1906 کو سمندرمیں پھینکا تھا۔جارج پارکر نے اپنی تحقیق کے لیے اس طرح کی 1000 بوتلیں پھینکی تھیں۔
بوتل کے اندر جو پیغام تھا، وہ پوسٹ کارڈ پر تین زبانوں میں تھا۔ جارج نے لکھا تھا کہ یہ بوتل جس کسی کو ملے وہ خالی جگہ پر تاریخ اور ملنے کا مقام لکھ کر واپس بھیج دے۔ جارج نے پوسٹ کارڈ پر میرین بائیولوجیکل ایسوسی ایشن پلے ماؤتھ، انگلینڈ کا پتا لکھا ہوا تھا۔