لیہ ،زہریلی مٹھائی کھانے سے 13افراد جاں بحق

جمعرات 21 اپریل 2016 22:46

لیہ ۔21اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء)لیہ کے علاقے فتح پور کے چک نمبر105ٹی ڈی اے کے پانچ حقیقی بھائیوں سمیت مجموعی طورپر13افراد زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو1122 کے ترجمان عنایت علی نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء کوبتایا کہ چک نمبر105ٹی ڈی اے کے رہائشی عمرحیات نے اپنے پوتے کی پیدائش کی خوشی میں چک نمبر111ٹوئیل انڈس کے علاقے میں واقع طارق محمود اور خالد محمود کی دکان سے مٹھائی خرید کر اپنے علاقے میں تقسیم کی۔

(جاری ہے)

مٹھائی کھاتے ہی پانح حقیقی بھائی شہباز،عرفان،رمضان،سکندرکے علاوہ عبدالغفور،محمد امیر اور دوبچے خضر اور حفیظ جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو1122لیہ نے موقع پر پہنچ کردانش،دیبا،صائمہ،رضیہ،غلام مرتضی،جاوید،مشتاق علی،شائستہ اور ناصرہ بی بی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال پہنچایاجبکہ 35افراد کوفوری طورپر نشترہسپتال ملتان شفٹ کردیاگیا جن میں چارجاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے جن کو آئی سی یو میں منتقل کردیاگیاہے۔نشترہسپتال کی ڈی ایم ایس (ایوننگ)ڈاکٹر فرحت نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 اپریل۔2016ء کوبتایا کہ دیگر مریضوں کو مزید علاج کیلئے وارڈ زمیں شفٹ کردیاگیا ہے۔