الخدمت فاؤنڈیشن بے آسرا، پریشان حال، غریب وبدحال افرادکی خدمت کوعبادت سمجھتی ہے،صدرالخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان

جمعرات 21 اپریل 2016 22:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر میرمحمد عاصم سنجرانی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن بے آسراپریشان حال غریب وبدحال افراد کی خدمت کو عبادت سمجھتی ہے الخدمت کی خدمات بلاتفریق رنگ ونسل اور زبان ہے پنجگو رجیل میں قیدیوں کیلئے پینے کا صاف پانی کی فراہمی اہم مطالبہ اور ضرورت تھی جوالحمد اﷲ الخدمت نے اپنے وعدے کے مطابق پوراکر دیا جس پر ہم سرخرواور اﷲ کے اجرکی امید رکھتے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی بین الاقوامی نام بن گئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور جیل میں قیدیوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کے اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اسکیم سے باقاعدہ پانی کی سپلائی شروع ہوگئی ہے جس سے قیدیوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی قیدیوں اور جیل سپرنٹنڈنٹ نے الخدمت فاؤنڈیشن کاشکریہ ادا کیا اورامید ظاہر کی کہ الخدمت فاؤنڈیشن جیل اورقیدیوں کے مسائل کے حل میں مزیدتعاون کریں گے الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر میرمحمد عاصم نے کہا کہ ہم دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پہلے بھی قیدیوں کی فلاح وبہبوداورضروریات کی فراہمی کیلئے کام کرتے تھے آئندہ بھی اس میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے ۔

(جاری ہے)

اﷲ کی رضاوخوشنودی اور لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہیگی سماجی فلاحی اورسیاسی تنظیموں کو بھی الخدمت کی تقلید کرنی چاہئیے تاکہ بڑے پیمانے پر مسائل حل ہوجائیں ۔

متعلقہ عنوان :