سبک رفتا ر اور طبی آلا ت سے لیس ایمبو لینس سر وس شرو ع کر نے کا منصوبہ بنایا ہے،جام مہتاب حسین ڈہر

پہلے مر حلے میں گھو ٹکی،سکھر ،خیر پو ر،شکا ر پو ر اور لا ڑ کا نہ کے اضلا ع کو ما ڈل سٹی بنا کر 60ایمبو لینس 24گھنٹے تیا ر رہیں گی اور 5سے 10منٹ کے اندر مریض کی منتقلی یقینی بنائیں گی،صوبائی وزیر صحت

جمعرات 21 اپریل 2016 22:31

سبک رفتا ر اور طبی آلا ت سے لیس ایمبو لینس سر وس شرو ع کر نے کا منصوبہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) صوبا ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ پہلے مر حلے سندھ کے پا نچ اضلاع میں امن فا ؤ نڈیشن کے تعاون سے سبک رفتا ر اور طبی آلا ت سے لیس ایمبو لینس سر وس شرو ع کر نے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔یہ با ت انہو ں نے جمعرات کو سندھ اسمبلی دفتر میں امن فا ؤ نڈیشن کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔

اس مو قع پر امن فا ؤ نڈیشن کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سعد یہ ،سیکریٹری صحت ڈاکٹر سعید احمد منگنیجو اور ڈی جی صحت حسن مرا د شا ہ بھی مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ پہلے مر حلے میں گھو ٹکی ،سکھر ،خیر پو ر ،شکا ر پو ر اور لا ڑ کا نہ کے اضلا ع کو ما ڈل سٹی بنا تے ہو ئے تقریباََ 60ایمبو لینس 24گھنٹے تیا ر رہیں گیاور 5سے 10منٹ کے اندر مریض کی منتقلی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ امن فا ؤ نڈیشن محکمہ صحت سندھ کو ٹیکنیکل اور لا جسٹک سپو ر ٹ فرا ہم کر ے گی اور اس سلسلے میں متعلقہ اضلاع کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو بھی آگا ہ کر دیا گیا ہے صوبا ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ محکمہ صحت مریضو ں کی بہتر سہو لیا ت کی فرا ہمی کے لئے کو شا ں ہے اور تما م متعلقہ ادا رو ں کا تعا ون بھی حا صل کیا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :