کراچی ،چیئرپر سن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن کی قیادت میں حکومتی وفد کا جرمنی کا دورہ

وفد کا جمعرات کے روز برلن میں جرمن وزارتِ خارجہ کے دفتر اور وزارت معاشی تعاون و ترقی کے دفتر کا دورہ

جمعرات 21 اپریل 2016 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) چیئرپر سن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن کی قیادت میں سندھ حکومت کے وفد کا جرمنی کا دورہ کرنے والے سندھ حکومت کے وفد نے جمعرات کے روز برلن میں جرمن وزارتِ خارجہ کے دفتر اور وزارت معاشی تعاون و ترقی کے دفتر کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر وزارت معاشی تعاون و ترقی کے ڈائریکٹر جنرل ( Mr .Andreas Gies)آندریز گائز کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ اور تحفظ اور متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں میں تعاون پر اتفاق رائے کیا گیا ۔

ڈی جی آندریز گائز نے کہا کہ اُن کی وزارت پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدامات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی خرابیوں سے تحفظ کیلئے اقدامات اور شہری منصوبہ بندی میں مالی تکنیکی اور پیشہ وارنہ مہارت کے تبادلے کیلئے رضا مندہے ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ سندھ میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تھر کول بجلی منصوبے ، ٹھٹھہ جامشورو ونڈ کوریڈور میں ہوا سے بجلی کے منصوبے ، ٹھوس فیصلے (Solid Waste) سے بجلی بنانے کے منصوبے کے ساتھ ساتھ انفرااسٹرکچر کی تعمیر و ترقی ، ٹرانسپورٹ ، زراعت ، طب ، تعلیم صحت عامہ ، ٹیکسٹائل اور دیگر تجارتی ، کاروباری و صنعتی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔

اجلاس میں سندھ میں سرمایہ کاری کے مختلف میدانوں (Fields) کو اُجاگر کرنے کیلئے کراچی میں ایک بڑی بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس کے جلد انعقاد میں تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا ۔ چیرپرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن نے جرمن وزارت معاشی تعاون و ترقی کے ڈائریکٹر جنرل آندریز گائز کو ان کے آئندہ ماہ اسلام آباد کے دورے کے موقع پر انہیں کراچی آنے کی بھی دعوت دی تاکہ باہمی تعاون کو مزید مضبوط بانے کے عمل کو تیز کیا جاسکے ۔

اجلاس میں جرمن وزارت خارجہ اور وزارت معاشی تعاون و ترقی کے افسران کے علاوہ سندھ حکومت کے وفد کے ارکان ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلڈننگ اینڈ ڈیوپلمینٹ محمد وسیم ، سیکریٹری خزانہ سہیل راجپوت ، سیکریٹری توانائی آغاوآصف عباسی ، ڈائریکٹر ایس پی آئی ابرار شیخ اور دیگر ارکان شامل تھے ۔#

متعلقہ عنوان :