آل پرائیویٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کا ہیٹ ویوزکے سلسلے میں اہم اجلاس

والدین اور اسکول انتظامیہ بچوں کو ہیٹ ویوزسے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں،سید خالد شاہ

جمعرات 21 اپریل 2016 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کا ایک اہم اجلا س مر کز ی چیئر مین سید خالد شاہ کے زیر صدارت ایسو سی ایشن کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوا جس میں کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ ٹاؤن کو آرڈینٹر ز نے شرکت کی اجلا س میں گزشتہ سال ہیٹ ویوز کی خو فناک صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال متو قع ہیٹ ویوزسے بچاؤ کیلئے متعدد اقداما ت اُٹھا نے کا فیصلہ کیا گیا ۔

اس سلسلے میں کمشنر کراچی کی ہدایت پر ڈی سی سینٹرل نے بھی ایک اجلا س اپنے دفتر میں منعقد کیا جس میں سید خالد شاہ نے شرکت کی اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہا نی کرائی ۔

(جاری ہے)

ایسو سی ایشن نے تمام والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ صبح کے وقت کو شش کریں کہ بچوں کو نہلا کر اسکول بھیجیں اور ٹھنڈے پانی کی بو تل بھی فراہم کریں اور بچوں کو ہدایت کریں کہ جب وہ اسکول سے گھر کیلئے پیدل یا بذریعہ ٹرانسپورٹ روانہ ہوں تو اس وقت بھی پانی کی بوتلیں بھر کر اپنے ساتھ رکھیں ایسو سی ایشن کے عہدیداران نے تمام اسکولوں کی انتظا میہ سے بھی اپیل کی ہے کہ چھٹی کے وقت پانی کا ایسا کو ئی انتظا م کریں کہ جس سے نہ صر ف طلبہ و طالبات بلکہ پیر نٹس بھی مستفید ہو سکیں اور اسکے علا وہ پانی کا اس طرح بھی اہتمام کرسکیں کہ راہگیر اور دیگر افراد بھی اس سے فیضاب ہو سکیں تو اﷲ تعالیٰ کا اس کا اجر عطا فرمائینگے۔

متعلقہ عنوان :