ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تحریک کے غیرفعال سینئرکارکنوں سے رابطوں کیلئے سینئرذمہ داروں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کردی

جمعرات 21 اپریل 2016 22:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تحریک کے غیرفعال سینئرکارکنوں سے رابطوں کے لئے سینئرذمہ داروں پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کردی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کمیٹی میں کہف الوریٰ ،اسماعیل قریشی، اقبال مقدم،امین الحق، محترمہ زریں مجید،عبدالحسیب، احمدسلیم صدیقی،جاویدکاظمی،مطیع الرحمن اورحافظ اسامہ قادری شامل ہیں۔ یہ کمیٹی ایسے تمام سینئر کارکنوں سے رابطے کرے گی جو کسی بھی شکایت یاوجہ سے غیرفعال ہیں اورسرگرم نہیں ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے ایسے تمام سینئر اور غیرفعال کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس خصوصی کمیٹی سے فوری طورپرنائن زیروپررابطہ کریں اور تحریک کوآگے بڑھانے کیلئے اپنی خدمات پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :