نیب نے این آئی سی ایل اسکینڈل کی تحقیقات شروع کر دیں ،جی ایچ کیو سے کیس کی تحقیقاتی رپورٹ مانگ لی

این آئی سی ایل کے ڈی جی کو بھی کیس کے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے خط لکھ دیا گیا

جمعرات 21 اپریل 2016 22:22

نیب نے این آئی سی ایل اسکینڈل کی تحقیقات شروع کر دیں ،جی ایچ کیو سے کیس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے این آئی سی ایل اسکینڈل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں جی ایچ کیو سے کیس کی تحقیقاتی رپورٹ مانگ لی جبکہ این آئی سی ایل کے ڈی جی کو بھی کیس کے ریکارڈ کی فراہمی کیلئے خط لکھ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع کے مطابق نیب نے این آئی سی ایل اسکینڈل کی باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس کیلئے جی ایچ کیو اور ڈی جی این آئی سی ایل کو الگ الگ خطوط لکھے گئے ہیں جس میں جی ایچ کیو سے اسکینڈل بارے کی گئی تحقیقات کی رپورٹ مانگی گئی ہے جبکہ ڈی جی این آئی سی ایل سے کیس سے متعلق تفصیلی ریکارڈ کی فراہمی کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ این آئی سی ایل اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کو اس وقت خط لکھا تھا جب وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین تھے، پاک فوج کی طرف سے این آئی سی ایل اسکینڈل کی تفتیش کے دوران لیفٹیننٹ جنرل افضل مظفر، لیفٹیننٹ جنرل خالد منیر اور میجر جنرل خالد ظہیر کو شامل تفتیش کیا گیا تھا، تفتیش کے بعد لیفٹیننٹ جنرل خالد ظہیر کو بے گناہ قرار دیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل افضل مظفر اور خالد ظہیر کو ملزم ٹھہرایا گیا تھا

متعلقہ عنوان :