پیر پگاڑا کاوزیراعظم کی حمایت کا عزم ،نواز شریف نے جواباًشکریہ کا پیغام بھجوا دیا

جمعرات 21 اپریل 2016 22:22

پیر پگاڑا کاوزیراعظم کی حمایت کا عزم ،نواز شریف نے جواباًشکریہ کا پیغام ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کووزراء اور مشیروں کی ملاقات کے دوران مسلم لیگ (فنکشنل) کے سربراہ پیر پگاڑاکا پیغام دیا گیا، جس میں پیر پگاڑا نے وزیراعظم کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں،نواز شریف نے پیر پگاڑاکو شکریہ کا پیغام بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم کی وفاقی وزراء اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران سلم لیگ (فنکشنل) کے رہنماء اور وزیراعظم کے مشیر امتیاز شیخ نے پیر پگاڑاکا پیغام وزیراعظم کو دیا جس میں پیر پگاڑا نے کہا کہ وہ پہلے بھی وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ تھے اور اب بھی وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ہیں،جس پر وزیراعظم نے پیر پگاڑا کو شکریہ کا پیغام دیا اور کہا کہ جلد وہ پیر پگاڑا سے ٹیلیفونک رابطہ اور ملاقات بھی کریں گے

متعلقہ عنوان :