پیپلزپارٹی کی حکومت کاشت کاروں کوکم قیمت پر اعلیٰ کوالٹی کے تصدیق شدہ بیج فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا اجلاس سے خطاب
جمعرات 21 اپریل 2016 22:21
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء)وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کاشت کاروں کو کم قیمت پر مختلف اقسام کے اعلیٰ کوالٹی کے تصدیق شدہ بیج فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے،وہ جمعرات کوسندھ سیڈ کارپوریشن کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے، اجلاس میں سینئرصوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ، وزیر زراعت علی نواز مہر، چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن ، پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو، سیکریٹری زراعت گلزار شیخ ، ایم ڈی ایس ایس سی ڈاکٹر اقبال سعید اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران سیکریٹری زراعت نے بریفینگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ ایس ایس سی کے بنیادی طور پر آٹھ سیڈ فارم ہیں ان میں شکارپورضلع میں 2898ایکڑکا لوڈرا فارم ، سکرنڈ (نوابشاہ) میں 372ایکڑ پئی فارم ، خیرپور میں 1041ایکڑ پر سیٹھارجہ فارم ، خیرپور میں ہی 122ایکڑ پر کوٹ ڈیجی فارم ، 1474ایکڑ گھوٹکی فارم ، 112.27ایکڑ رک ( گھوٹکی) فارم ، سکھر میں 100ایکڑ سانگی فارم اور شکارپور میں 110ایکڑ لکھی فارم شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.