پولیس اہلکاروں پر حملے کراچی کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے،عبدالرزاق خان

جمعرات 21 اپریل 2016 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) اورنگی ٹاؤن مین پولیو عملے کی حفاظت پر معمور پولیس موبائل پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 7 پولیس اہلکاروں کی شہادت کراچی کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہے، یہ بات امیر جماعت اسلامی ضلع غربی عبد ا لرزاق خان نے اپنے بیان میں کہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں امن دہشت گردوں کو گوارا نہیں، کراچی آپریشن کے نتیجے میں امن امان کی صورت حال کچھ بہتر ہوئی تھی مگر دہشت گردوں نے امن کو بدامنی کی طرف ایک مرتبہ پھر دھکیلنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا اور پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو عبرت ناک سزائیں دینا ہونگی۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے۔

متعلقہ عنوان :