وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، وزیر دفاع خواجہ آصف غیر حاضر

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 اپریل 2016 21:57

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، وزیر دفاع خواجہ آصف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اپریل۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں غیر حاضر رہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پانامہ لیکس کے معاملے کی تحقیقات کے حوالے سے کمیشن کے قیام کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اس موقع پر حیران کن طور پر وزیر دفاع خواجہ آصف غیر حاضر رہے۔ یاد رہے کہ بلا امتیاز احتساب کے حوالے سے آرمی چیف کے بیان پر مسلم لیگ ن کی جانب سے صرف خواجہ آصف نے آرمی چیف کے بیان کی بھرپور حمایت کی تھی۔