کینسر کی تشخیص ہوتے ہی فلم میکر خاتون نے آخری فیصلہ کرلیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 21 اپریل 2016 21:47

کینسر کی تشخیص ہوتے ہی فلم میکر خاتون نے آخری فیصلہ کرلیا

سان فرانسسکو سے تعلق رکھنے خاتون فلم میکر میگن سولیوان کو 2015 میں جلد کا کینسر تشخیص ہوا، اس کا کارسے ایکسیڈنٹ ہوا اور وہ کوہ پیمائی کرتے ہوئے بلندی سے بھی نیچے گری۔ میگن کو15دنوں کے اندر ہی ان تینوں حادثات کا سامنا کرنا پڑا۔
کینسر کی تشخیص کے بعد میگن نے فیصلہ کیا کہ وہ دنیا گھومے گی، خاص طور پر دنیا کے سات بڑے عجائبات دیکھے گی۔
اس فیصلے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے میگن نے 13دنوں میں 12 ممالک کا سفر کیا۔

میگن نے اپنے سفر کے دوران 15 فلائٹس لیں۔

(جاری ہے)

اس سفر کے دوران میگن نے 28,211 میل کا فاصلہ طے کیا۔
اس سفر کے دوران اس نے روم میں واقع دنیا کا سب سے قدیم ایمفی تھیٹر دیکھا، عظیم دیوار چین کو دیکھا۔ میگن نے تاج محل دیکھا، برازیل میں مسیح کے مجسمے کو بھی چھوا۔ میگن کا کہنا ہے کہ اس کی تنخواہ بہت اچھی ہے ،اس لیے دنیا گھومتے ہوئے اس کسی مالی پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑا۔ میگن کا کہنا ہے کہ دنیا گھومنے کے لیے بل گیٹس جتنا دولت مند ہونا ضروری نہیں، یہ غلط تاثر ہے۔
دنیا گھومنے کے بعد میگن اب اپنا علاج کرا رہی ہے۔