جمعیت علماء اسلام (س) لاہور کی تنظیم ٹوٹ پھوٹ کا شکار‘لاہور کے امیر مولانا احمد علی ثانی اپنے عہدے سے مستعفی

جمعرات 21 اپریل 2016 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) جمعیت علماء اسلام (س) لاہور کی تنظیم ٹوٹ پھوٹ کا شکارلاہور کے امیر مولانا احمد علی ثانی اپنے عہدے سے مستعفی،اس سے قبل مولانا عبدالرب امجد نے بھی لاہور کی امارت سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی (س) لاہور کے امیر مولانا احمد علی ثانی نے ذاتی مصروفیت کی وجہ سے اپنے عہدے سے ا ستعفیٰ دیدیا ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا احمد علی ثانی نے کہا کہ عالمی انجمن خدام الدین کے زیر اہتمام 4جون کو لندن میں ہونے والی انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس کے لئے رابطوں اور دیگر مصروفیت کی وجہ سے جمعیت کے عہدے سے مستعفیٰ ہوا ہوں، انہوں نے کہا کہ 4جون کو لندن میں ہونے والی کانفرنس میں قبلہ اول بیت المقدس کے امام ، امام کعبہ اور ترکی استنبول کی جامع مسجد کے امام کو بھی کانفرنس میں دعوت دی جا رہی ہے ، اور اس کانفرنس کی تیاری اور ربطوں کے سلسلہ میں لندن روانہ ہو رہا ہوں جس کی وجہ سے جمعیت کو وقت نہیں دے سکوں گا۔

اسی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :