الیکشن کمیشن کے موجودہ ممبران کی مدت ختم ہونے سے قبل نئے ارکان کی تقرری کا فیصلہ کرلیاجائے گا

وزیرمملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب کاسینیٹر محسن خان لغاری کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب

جمعرات 21 اپریل 2016 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) سینٹ میں حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن کمیشن کے موجودہ ممبران کی جون میں مدت ختم ہونے سے قبل نئے ارکان کی تقرری کا فیصلہ کرلیاجائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان میں سینیٹر محسن خان لغاری کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ ای سی پی کے موجودہ ارکان کی مدت 10جون کو ختم ہورہی ہے، ای سی پی کے ارکان کی تقرری کیلئے قانون میں طریقہ کار طے ہے جس کے تحت سپیکر قومی اسمبلی نئے ممبران کے ناموں کی منظوری کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی برابر نمائندگی پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیتا ہے جس کے ایک تہائی ارکان سینٹ سے اور دو تہائی قومی اسمبلی سے لیے جاتے ہیں،الیکشن کمیشن اہم آئینی ادارہ ہے جو ایک ہی دن چاروں صوبوں اور وفاق میں انتخابات کراتاہے اس کے ممبران کی تقرری میں تاخیر نہیں ہوگی،چیئرمین سینٹ نے کہاکہ بہت کم وقت رہ گیا ہے اور ابھی تک کمیٹی بھی نہیں بن سکی یہ کام کس طرح ہوگا۔

وزیرمملکت نے جواب دیا کہ آئندہ چند روز میں کمیٹی کی تشکیل کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :