اپنے حلقہ میں ہر سائل کا مسئلہ حل کرنے کی لئے تمام وسائل استعمال کرتی ہوں‘ راشدہ یعقوب شیخ
موجودہ حکومت نے بجلی کے منصوبوں کے لئے جتنی سنجیدہ کاوشیں کی ہیں اس کی ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی‘گفتگو
جمعرات 21 اپریل 2016 21:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ جھنگ کی تعمیر و ترقی کاکام تیزی سے جاری ہے،اپنے حلقہ میں ہر سائل کا مسئلہ حل کرنے کی لئے تمام وسائل استعمال کرتی ہوں، جھنگ میں یونیورسٹی کے قیام کے اعلان کے بعداب بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ لگایا جائے گا ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
موجودہ حکومت نے بجلی کے منصوبوں کے لئے جتنی سنجیدہ کاوشیں کی ہیں اس کی ملک کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی - توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایاجا رہاہے۔پنجاب میں کوئلے،گیس ،ہائیڈل، سولراور دیگر متبادل ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبوں پر برق رفتاری سے کام کیا جا رہاہے جبکہ صوبے میں گیس سے 3600میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی بھی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے،جس کے تحت پنجاب حکومت اپنے وسائل سے 1200 میگاواٹ کا گیس پاورمنصوبہ شیخوپورہ کے علاقے بھکی میں لگا رہی ہے جبکہ وفاقی حکومت 1200میگا واٹ کا گیس پاور کاایک منصوبہ بلوکی اور 1200میگا واٹ کا گیس پاور کاایک منصوبہ حویلی بہادر شاہ ،جھنگ میں لگایا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.