امریکی آرٹسٹ کی جی سی یو میں میوزک پرفارمنس

جمعرات 21 اپریل 2016 21:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء ) نامورامریکی ایتھنومیوزیکالوجسٹ ڈاکٹرایمی میکزیواسکی کی گزشتہ روز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں قائدِ اعظم پولیٹیکل سائنس سوسائٹی اور امریکی قونصلیٹ لاہور کے زیرِاہتمام منعقدہ کنسرٹ میں ستارکی شاندار پرفارمنس پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیئے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ ،شعبہ سیاسیات کے صدر ڈاکٹر خالد منظور بٹ ،میوزک استاد طارق فارانی اوردیگر اساتذہ کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔

ڈاکٹرایمی میکزیواسکی ایتھنو میوزیکالوجسٹ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھتی ہیں اور دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں میوزک پڑھا چکی ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ایمی کا کہنا تھا کہ تصوف میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ نامور صوفی بزرگوں کے مزار پر حاضری دے سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عابدہ پروین ان کی پسندیدہ پاکستانی گلوکارہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ سکولوں میں موسیقی کی تعلیم دینی چاہیئے کیونکہ یہ بچوں میں ذہانت میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے ڈاکٹر ایمی کو بتایا کہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا تاریخی اعتبار سے پرفارمنگ آرٹ کے ساتھ گہرا رشتہ ہے اور یہاں طلباء کو ان کی اداکاری ،گلوکاری اور دیگر پرفارمنگ آرٹ میں مہارت کے میرٹ پر بھی داخلہ دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :