ڈولفن سکواڈ کے جوان جب سے فیلڈ میں آئے ہیں تب سے سٹریٹ کرائم میں کمی پائی گئی ہے ‘ڈاکٹر حیدر اشرف

کسی مظلوم شہری کا چھینا ہوا سامان یا شہریوں میں بیداری شعور کی مہم ہو ڈولفن سکواڈ لاہور کا تازہ دم دستہ پیش پیش نظر آتے ہیں

جمعرات 21 اپریل 2016 21:25

ڈولفن سکواڈ کے جوان جب سے فیلڈ میں آئے ہیں تب سے سٹریٹ کرائم میں کمی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ لاہور کے جوان جب سے فیلڈ میں آئے ہیں تب سے سٹریٹ کرائم میں کمی اور لوگوں میں فرینڈلی کمیونٹی پالیسنگ کا رجحان بڑھ گیا ہے،کسی مظلوم شہتی کا چھینا ہوا سامان یا شہریوں میں بیداری شعور کی مہم ہو ڈولفن سکواڈ لاہور کا تازہ دم دستہ پیش پیش نظر آتے ہیں ،ڈلفن سکواڈ لاہور کے جوانوں کی سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے سلسلہ میں کوششوں کو سراہا جاتا ہے ۔

اِن خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ سے پٹرول پمپ کے کیشئر سے لوٹی ہوئی ہزاروں روپے کی رقم بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپس ولوانے والی ڈولفن سکواڈ ٹیم کے جوانوں کے دوران نقد انعام و تعریفی اسناد تقسیم کرتے ہوئے کہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کل شام 5.30منٹ پر تھانہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں PSOپٹرول پمپ پر مامور سکیورٹی گارڈ داؤد خان نے گن پوائنٹ پرکیشئر فضل عباس سے 23600روپے چھینے اور موقع سے فرار ہوگیا۔

فضل عباس نے پاس کڑھے لوگوں سے مدد مانگی تو کسی نے مسلحہ داؤد خان کو پکڑنے کی ہمت نہ کی ۔اسی دوران جائے وقوعے کے نزدیک ڈولفن سکواڈ کی ٹیم جو کہ علاقہ میں امن و امن کے فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے گشت کررہی تھی کیشئر کی جانب سے اطلاع دی گئی جس پر سیکٹر انچارج سب انسپکٹر عثمان قادری اور ڈولفن ٹیم نمبر99میں شامل اہلکار ٹیم لیڈر کانسٹیبل شاہد علی،آشر مسیح،قمرالزمان اور محمد عرفان موقع پر پہنچے اور بڑی ہی مہارت سے ڈاکو داؤد خان کو مسلح اور لوٹی ہوئی رقم سمیت گرفتار کرلیا۔

ڈولفن سکواڈ کی ٹیم نے گرفتار شارہ ڈاکو کو مزید تفتیش کیلئے تاھنے اقبال ٹاؤن کے حوالہ کردیا۔جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے ڈولفن سکواڈ کی ٹیم کی پٹرول پمپ کے کسیشئر کی لوٹی گئی رقم واپس دلوانے اور ڈاکو داؤد خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے پر اپنے دفتر بلوایا اور نقد انعام کے علاوہ cc-IIسرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور cc-Iسرٹیفکیٹ کیلئے سی سی پو او لاہو ر کو مراسلہ بھیجا۔

متعلقہ عنوان :