وزیراعلیٰ سندھ کی چیف سیکرٹری کو رونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے کام کا جائزہ لے کر فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت

جمعرات 21 اپریل 2016 21:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن نے بدھ کو سپریم کورٹ میں رونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن سے متعلق زیر سماعت مقدمے سے متعلق بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ کل خود سپریم کورٹ میں موجود تھے جہاں پر رونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے پروجیکٹ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ کو 4سال کا عرصہ گزر چکا ہے پر اس پر کام ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا ہے ۔

(جاری ہے)

چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب تک رونیو بورڈ کے متعلقہ میمبر مسٹر شاہ (ذوالفقار شاہ) کمپیوٹرائزیشن کے کام میں شامل رہیں گے اس وقت تک رونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن مکمل نہیں ہو سکتی۔ اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن کو ہدایت کی کہ وہ خود بورڈ آف رونیو کی طرف سے کئے جانے والے رونیو ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے کام کا جائزہ لے کر انہیں فوری رپورٹ پیش کریں ۔

متعلقہ عنوان :