سلیم ایچ مانڈوی والا نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ممبر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

ٹی ڈیپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں پر کوئی عمل نہیں کرتا،ادارے کے پاس کوئی وژن ہے اور نہ کوئی حکمت عملی ،رہنما پیپلزپارٹی

جمعرات 21 اپریل 2016 21:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹراور سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم ایچ مانڈوی والا نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ممبر کے عہدے سے استعفی دے دیاہے۔انہوں نے اپنااستعفیٰ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کو پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایک ناکام اور بے مقصد ادارہ ہے ۔

ادارے کی کارکردگی صفر ہے ۔سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں پر کوئی عمل نہیں کرتا۔ادارے کے پاس کوئی وژن ہے اور نہ کوئی حکمت عملی ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایک مافیا کو نوازنے کے لئے کام کر رہا ہے جبکہ حکومت بھی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے فنڈز من پسند افراد میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ناکام اور بے مقصد ادارے میں کام کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ سلیم مانڈوی والانے کہاکہ کار کردگی کے سوال پر چیئرمین ٹی ڈیپ اپنے لوگوں سے بیان دلوانا شروع کر دیتے ہیں۔چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکسپورٹس بڑھانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔بہتر ہوگا حکومت ٹی ڈیپ کو بند کر دے ۔انہوں نے کہا کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی جیسے ادارے پر قوم کا پیسہ ضائع نہ کیا جائے

متعلقہ عنوان :