وزیراعلیٰ پنجاب کاکروڑ لعل عیسن میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

واقعہ کی رپورٹ طلب، تحقیقات کا حکم، متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

جمعرات 21 اپریل 2016 21:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن میں زہریلی مٹھائی کھانے سے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور اس افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :