وزیراعلیٰ پنجاب کا میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کے چیئرمین ارشد صابری کے انتقال پراظہار تعزیت

جمعرات 21 اپریل 2016 21:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کے چیئرمین اور سینئر صحافی ارشد صابری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :