ہائر ایجوکیشن کمیشن اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے اسٹرٹیجک فریم ورک 2025تیار کرے، احسن اقبال

فریم ورک دنیا بھر میں اعلیٰ تعلیم کے بدلتے رجحانات سے ملک کی اعلیٰ تعلیم کو مطابقت کرنے کیلئے ضروری ہے، وفاقی وزیر کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 21 اپریل 2016 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر ترقی، منصوبہ بندی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو اسٹرٹیجک فریم ورک 2025کی تیاری کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ فریم ورک دنیا بھر میں اعلیٰ تعلیم کے بدلتے ہوئے رجحانات سے ملک کے اعلیٰ تعلیم کو مطابقت کرنے کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا یہ فریم ورک مستقبل کے لئے اعلیٰ تعلیم کے لئے سمت اور منزل کا تعین کرے گا۔

یہ اعلیٰ تعلیم کے لئے پانچ سالہ تعلیمی منصوبے اور قلیل المدتی منصوبوں کے لئے لئے رہنمائی کرے گا۔ موجودہ حکومت نے ڈھائی سالوں میں اعلیٰ تعلیم کا بجٹ دوگنا کر دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے ہدایات جاری کیں کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو اپنی پراجیکٹ مینجمنٹ صلاحیتوں کو بہتر بنا کر تمام منصوبوں کو بروقت تکمیل کیا جائے۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ کمیشن بنگلوں میں قائم جامعات میں سہولیات کے فقدان کا نوٹس لے اور اپنے ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط کر کے معیاری تعلیم ایسی جامعات میں یقینی بنائے۔ انہوں نے کہ شہریوں میں ایسی جامعات کے بارے میں آگاہی پیدا کی جائے جو غیر قانونی طور پر کام کر رہی ہے۔ احسن اقبال نے کیرک یونیورسٹی کے ستمبر 2017 تک فعا ل کرنے کے لئے تما م قانونی تقاضوں کو جلد سے جلد پورا کرنے کی ہدایت کی ۔ دریں اثناء پاکستان میں فرانس کی سفیر مارٹینی ڈورنس نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی ۔دونوں نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں کے درمیان مختلف شعبوں خاص کر اعلیٰ تعلیم میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :