ٹنڈوآدم ، غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ،شہری عذاب میں مبتلا

جمعرات 21 اپریل 2016 20:41

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 اپریل۔2016ء) حیسکو ٹنڈوآدم کی جانب سے غیر اعلانیہ طور پر لوڈ شیڈنگ میں چارسے آٹھ گھنٹے اضافہ ،شہری عذاب میں مبتلا ہوگئے،تفصیلات کے مطابق حیسکو ٹنڈوآدم سب ڈویزن (ون)ٹنڈوآدم سب ڈویزن (ٹو) اور سب ڈویزن اڈیرو لعل کی جانب سے غیر اعلانی طور پر لوڈ شیڈنگ میں ۴ سے ۸ گھنٹے روزانہ اضافہ کردیا گیا ہے ٹنڈوآدم شہر میں روزانہ ۸ سے ۱۰ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ دیہی علائقوں میں ۱۴ سے ۱۶ گھنٹے روزانہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے شدید گرمیاں شروع ہونے اور غیر اعلانہ لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام عذاب میں مبتلا ہو گئے ہیں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور شدید گرمی کے باعث بچوں اور بڑوں میں گیسٹرو اور ملیریا کی بیماریاں پھیل رہی ہیں حیسکو ٹنڈوآدم کی جانب سے شیڈیول کی ۸ سے ۱۰ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے علاوہ روزانہ حیدر آباد سے مین سپلائی لائن کی خرابی کا بہانہ بنا کر روزانہ ۳ سے چار گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے شہریوں نے حیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنڈوآدم میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کرنے والے افسران کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :