لکی مروت میں یوتھ ممبران کااجلاس

جمعرات 21 اپریل 2016 20:36

لکی مروت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 21 اپریل۔2016ء )لکی مروت میں یوتھ ممبران کااجلاس زیرصدارت اکرام اﷲ خان منعقدہواجس میں ضلع ،تحصیل اوریونین کونسل سطح کے 100سے زائدیوتھ ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ممبران کاکہناتھاکہ انہیں جو اختیارات دینے کاوعدہ کیاگیاتھااس پراب عمل درآمدنہیں ہورہاجس کی وجہ سے وہ پریشانی اوربے چینی کاشکارہیں ،انہوں نے کہاکہ سپورٹس اورایجوکیشن میں یوتھ ممبران کاکلیدی کردارہے لیکن اس کے باوجود انہیں مسلسل نذراندازکیاجارہاہے ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ انہیں سپورٹس میلوں اورکھیلوں کی دیگرسرگرمیوں میں شامل کیاجائے ،اس موقع پرضلع ناظم اشفاق احمدخان ،ضلعی نائب ناظم حاجی عرب خان اورڈپٹی کمشنرمحمدبختیارخان نے انہیں یقین دلایاکہ ان کے مسائل پربھرپورتوجہ دی جائے گی اس سلسلے میں ایک سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو یوتھ ممبران کے مسائل کے ساتھ ساتھ دیگرامورپرنظررکھے گی ،سات رکنی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے تحصیل ممبراسفندیارخان ،جے یوآئی کے تحصیل ممبربہرام خان ،پی پی پی کے ضلع ممبرعمرفاروق خان،تحصیل ممبروسیم خان ،ضلع ممبرمولاناکفایت اﷲ ،یوتھ ممبران یونین کے صدرمولانااکرام اﷲ اورجنرل سیکریٹری کفایت اﷲ شامل ہیں ۔