شارٹ سرکٹ سے گھریلو سامان جل گیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 21 اپریل 2016 20:35

مصطفی آباد/للیانی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 21 اپریل۔2016ء) نبی بخش کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ بن گیا، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد للیانی محلہ چوہدریاں والا میں چوہدری نبی بخش کے گھر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے سے گھر میں پڑا چار سے پانچ لاکھ روپے کا قیمتی سامان جل کر راکھ بن گیا، ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :