نوجوان محبت پر قربان ، والدین نے قربانی ’زبح ‘کردی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 21 اپریل 2016 20:33

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 21 اپریل۔2016ء ) پسند کی شادی نہ ہونے پر عاشق نے محبوبہ کے گھر کے سامنے درخت سے پھندہ لے کر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

شادمان کالونی پیرمحل کا قیصر مسیح اپنے گھر کے سامنے لڑکی سے شادی کا خواہشمند تھا لیکن لڑکی کے گھروالوں نے اس کی شادی کہیں اور طے کردی جس پر قیصر دلبرداشت تھا اور اس نے کہہ رکھا تھا کہ وہ مر تو جائے گا لیکن اپنی آنکھو کے سامنے کسی دوسری جگہ شادی ہوتے برداشت نہیں کرے گا مگر لڑکی والدین نے اس کا نوٹس نہ لیا ۔ لڑکی کی شادی تھی کی تاریخ قریب آنے پر قیصر مسیح نے لڑکی کے گھر کے سامنے نیم کے درخت کے ساتھ گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ورثاء کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔