رحمتیں سمیٹنے والوں کو لوٹنے کیلئے ذخیرہ اندوزوں نے بھی گٹھ جوڑ کرنا شروع کردیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 21 اپریل 2016 20:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 21 اپریل۔2016ء) رمضان المبارک سے قبل ذخیرہ اندوزوں نے گٹھ جوڑ کرنا شروع کردیا ہے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں ذخیرہ اندوزی کا منصوبہ تیار کرلیا ہے گرانفروشوں نے رمضان المبارک سے قبل ہی دالیں‘ گھی‘ چنا‘ چائے‘ مشروبات‘ پتی‘ چینی‘ گوشت‘ سبزیاں‘ پھل مہنگے کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ضلعی حکومتوں کے اہلکار منافع خوروں اور گرانفروشوں کے ساتھ ملی بھگت کرنے میں مصروف ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی شہریوں کو مہنگے داموں اشیاء خریدنے پر مجبور کررہی ہے رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی دالوں اور چنا کیساتھ ساتھ گھی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے جس سے شہری سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔

متعلقہ عنوان :