بلایاتی الیکشن کی اکثریت ’گلے‘ پڑنے لگی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 21 اپریل 2016 20:28

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 21 اپریل۔2016ء) پنجاب بھر کے بلدیاتی نمائندوں نے اختیارات نہ ملنے پر حکمرانوں کیخلاف علم بغاوت بلند کرنا شروع کردیا ہے منتخب بلدیاتی نمائندے کام نہ ہونے کے باعث عوام کے ہاتھوں تنگ آچکے ہیں اور انہوں نے بھی حکومت کیخلاف باقاعدہ طور پر عوام کیساتھ ملکر دیگر جماعتوں کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے سرگودھا کی مختلف یونین کونسلز کے نو منتخب چیئرمین‘ وائس چیئرمین اور کونسلرز نے اپنی یونین کونسلزکے ووٹرز کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر مئی کے آخر تک بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیئے جائینگے تو ہم اپنے حلقہ کے ووٹرز کے کہنے پر جس جماعت میں وہ کہیں گے شمولیت اختیار کرلیں گے ان میں آزاد اور ن لیگ کے پلیٹ فارم سے کامیاب ہونیوالے چیئرمین‘ وائس چیئرمین اورکونسلرز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :