شیخ رشید اور بلاول بھٹو کی برطانوی سفارت خانے میں ملاقات

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 اپریل 2016 20:25

شیخ رشید اور بلاول بھٹو کی برطانوی سفارت خانے میں ملاقات

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) شیخ رشید اور بلاول بھٹو کی برطانوی سفارت خانے میں ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات برطانوی سفارت خانے میں خوشگوار ماحول میں ہوئی اور ملک کے موجودہ حالات زیر بحث آئے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شیخ رشید عوام آدمی ہیں ان سے ملاقات کی خواہش ہمیشہ سے تھی۔ پانامہ لیکس کے معاملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیشن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔ کرپشن کے خاتمے کیلئے بلا امتیاز احتساب ضروری ہے۔