کاشتکار پر ایک اور ٹیکس لگ گیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 21 اپریل 2016 20:18

کاشتکار پر ایک اور ٹیکس لگ گیا

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 21 اپریل۔2016ء) حکومت پنجاب کی طرف سے محکمہ زراعت نے کھیتوں سے گندم اٹھانے پر 9 روپے فی سو کلو گرام کے حساب سے چارجز عائد کردیئے ہیں جو سراسر ظلم کے مترادف ہے حکومت پنجاب نے ہر سنٹر پر لیبر کو 9 روپے کے حساب سے ادائیگی کرنے ہی اس بار 40 لاکھ ٹن گندم خرید کا صوبائی ٹارگٹ ہے جس کیلئے حکومت پنجاب نے 130 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع پر گندم کی خریداری کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کے اس فیصلے کے بعد پنجاب بھر کے کاشتکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور کسانوں نے فوری طور پر اس ٹیکس کو واپس لینے کیلئے درخواست کی ہے.

متعلقہ عنوان :