این اے 267جھل مگسی کچھی کے ضمنی انتخابات میں پولنگ ایجنٹ بھی پاک فوج سے لئے جائیں،نوابزادہ میرخالدخان مگسی

جمعرات 21 اپریل 2016 20:18

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء ) مسلم لیگ (ن)کے این اے 267جھل مگسی کچھی سے امیدوار نوابزادہ میر خالدخان مگسی نے کہاکہ این اے 267جھل مگسی کچھی کے ضمنی انتخاب فوج کے تحت کرانے کے حامی ہیں بلکہ پولنگ ایجنٹ بھی پاک فوج سے لیے جائیں جو قومی شناختی کارڈ دیکھ کر ووٹر کو ووٹ دینے کی اجازت دیں جھل مگسی کچھی کی قومی اسمبلی کی نشت پر ضمنی انتخاب ہو رہے ہیں صوبائی اسمبلی کے اراکین کے ترقیاتی فنڈز سے پہلے سے جاری کردہ منصوبوں پر کام جاری ہے اس کو سیاسی رشوت نہ سمجھا جائے وفاقی حکومت نے ایک ٹکہ فنڈ جاری نہیں کیا ہے وفاقی فنڈز یکرے مجھے خوشی ہے الزام لگانے کے بجائے ووٹروں کے دل میں محبت پیدا کی جائے ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مراد جمالی میں کمشنر آفیس میں الیکشن ضابطہ اخلاق کی میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نوابزادہ میر خالد خان مگسی نے کہاکہ 28اپریل کو ہونے والےN.A267 کچھی جھل مگسی کے ضمنی انتخاب میں کامیابی اس امیدوار کو ملے گی جس کو ووٹرز پسند کریں گے انشاء الله مسلم لیگ (ن) میدان مار لے گی الزامات کی سیاست مستر د ہوچکی ہے مسلم لیگ(ن) ضمنی انتخاب میں امیدواروں کے ایجنٹ بھی فوج سے لینے کے حامی ہیں تاکہ عوام اپنا ووٹ بلا خوف وخطرے کے استعمال کرسکیں اور کہاکہ مگسی قبائل نے بھی ہمیشہ رند قبیلے کو اپنا بھائی سمجھا ہے لیکن کچھی جھل مگسی میں بسنے والی تمام قومیں بھی ہمارے بھائی ہیں اور کہاکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلی ٰ ہیں بلوچستان کے نہیں دھاندلی ممکن نہیں ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کیئے گئے انتظامات سے مطمئن ہیں تاہم ووٹروں کو ہراساں کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :