چینی اکیوپمنٹ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آف سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیف لیفٹیننٹ جنرل لیو شینگ کی نیول چیف سے ملاقات،پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال

جمعرات 21 اپریل 2016 20:15

اسلام آباد: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے چین کے اکیوپمنٹ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آف سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیف لیفٹیننٹ جنرل لیو شینگ (Liu Sheng) نے نیول ہیڈکواٹرز میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ اُمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں،معزز مہمان کو پاکستان نیوی کے خطے کی میری ٹائم سکیورٹی صورت حال میں کردار اوربحرِہند میں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

اپنے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل لیو شینگ کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈرز سے ملاقاتیں کریں گے اور پاکستان نیو ی کے جہاز کا دورہ بھی کریں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل لیو شینگ کو اکیوپمنٹ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آف سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیفکے علاوہ کئی اہم عہدوں پر فائز رہنے کا اعزاز حاصل ہے جن میں پی ایل اے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ڈائریکٹر جنرل اینڈ چیف آف ڈیپارٹمنٹ آف آرمڈ اینڈسروسز اکیوپمنٹ اورچیف آف اوورآل پلاننگ ڈیپارٹمنٹ آف جنرل اکیوپمنٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل لیو شینگنارتھ ویسٹرن پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور وار سٹڈیز میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل ہے۔یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار اد ا کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :