کراچی،عالمگیرخان کیخلاف کیس کی سماعت 14مئی تک ملتوی

تفتیشی افسرکی عدم موجودگی پرعدالت کا برہمی کا اظہار

جمعرات 21 اپریل 2016 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے فکس ایٹ مہم کے بانی عالمگیرخان کے خلاف کیس کی سماعت 14مئی تک ملتوی کردی عالمگیراوران کے ڈرائیورپر کارسرکارمداخلت کامقدمہ درج ہے۔ عالمگیرکے خلاف کیس کی سماعت پر تفتیشی افسرکی عدم موجودگی پرعدالت نے برہمی کااظہارکیا۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل کاکہناتھاکہ تفتیشی افسراے ٹی سی میں مصروف ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسرکی حاضری یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے مزید سماعت 14مئی تک ملتوی کردی۔عالمگیر اوراس کے ڈرائیورپرکارسرکارمیں مداخلت کامقدمہ سول لائن تھانے میں درج ہے ۔عالمگیراوراس کے ڈرائیورپرفردجرم عائدکی جا چکی ہے جبکہ دونوں ملزمان ضمانت پررہاہیں

متعلقہ عنوان :